28 جولائی 2014 - 15:38
عراق ميں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوج اور پوليس کے مشترکہ آپريشن

عراقي صوبہ ديالہ کے پوليس سربراہ نے بتايا کہ عراقي پوليس نے عراقي فضائيہ کي مدد سے بعقوبہ کے شمال مشرق ميں پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا جبکہ اس آپريشن ميں دہشت گردوں کي متعدد گاڑياں تباہ ہوگئيں ۔

ابنا: صوبہ ديالہ کے پوليس سربراہ نے زور دے کر کہا کہ حمرين کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرديئے جانے تک آپريشن جاري رہے گا ۔ دوسري جانب داعش نے اپنے سيکڑوں عناصر کو جو مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہيں شام سے عراق ميں داخل کيا ہے ۔اس درميان عراقي فوجيوں نے داعش کے خودساختہ مفتي کو صوبہ کرکوک کے علاقے حويجہ ميں ہلاک کرديا ۔ عراقي فوج نے حويجہ شہر کي مسجد قدوس ميں داعش کے مفتي دندح الحلبي کا سراغ ملنے کے بعد جو فوج کو مطلوب تھا اس کا محاصرہ کرليا اورپھر اس کو اس کے چار ساتھيوں کے ہمراہ ہلاک کرديا ۔ دندح الحلبي اس سے پہلے شام ميں جبہہ النصرہ کے سرغنوں ميں سے ايک تھا اور گذشتہ برس وہ داعش ميں شامل ہونےکے لئےعراق پہنچ گيا تھا۔

دوسري جانب عراقي فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ موصل ميں داعش کے خلاف عوامي انتفاضہ شروع ہوچکي ہے ۔ عراقي فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے کہا کہ داعش کے ہاتھوں پيغمبران الہي کي قبروں کو شہيد کردينے کے بعد شہر کے عوام اب دہشت گردوں کے خلاف مسلح لڑائيوں کے لئے خود کو تيار کررہےہيں ۔ عراقي فوج کے ترجمان جنرل قاسم عطا نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ موصل شہر کے عوام داعش کے خلاف مسلح گروہ تشکيل دے رہے ہيں اور پيغمبران الہي کے مزارات کو داعش کے ہاتھوں شہيد کرديئے جانے کے بعد پورے صوبہ نينوا ميں ايک انتفاضہ شروع ہونےوالي ہے ۔ عراقي فوج کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اب عوام کي جوابي کاروائياں شروع ہونےوالي ہيں اور اس گروہ کے وجود سے صوبہ نينوا کو آزاد کرانے کے لئے فوج بھي اب ضروري تدابير اپنا رہي ہے ۔
اس درميان دہشت گرد گروہ داعش نے دعوي کيا ہے کہ نماز عيد ايک بدعت ہے اور اس نے موصل کي مساجد ميں نماز عيد ادا کرنے پر پابندي عائد کردي ہے ۔ موصل شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ داعش کے عناصر نے کہا ہے کہ نماز عيد الفطر بدعت ہے اور داعش کے عناصر نے موصل کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اب اس طرح کي نماز ادا کرنے کي فکرذہن سے نکال ديں ۔ موصل کے باشندوں کا کہنا ہے کہ داعش کي حکمراني ميں موصل شہر کي صورتحال ان کے لئے غير قابل تحمل ہے ۔ موصل کے باشندوں کا کہنا ہے کہ موصل شہر ميں انساني صورتحال بہت ہي افسوسناک ہے ۔

.......

/169